PND RAMADAN PROJECT 2023

پی ان دی پبلک میسج
کیا آپ اپنے اردگرد رہنے والے یتیموں، بیواؤں اور سفید پوش افراد کی مدد کرنا چاہتے ہیں؟
آپ پی این دی رمضان پروجیکٹ کے ذریعے یہ نیک کام کرسکتے ہیں۔ اگر آپکے علاقے میں کوئی بیوہ، یتیم یا مستحق افرد ہیں جو خودداری کی زندگی بسر کر رہے ہیں، کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلا رہے لیکن رمضان میں روز بروز بڑھتی مہنگائی نے انھیں پریشانی میں مبتلا کر رکھا ہے تو انکی معلومات پی این دی سے شئیر کریں تاکہ انہیں رمضان پروجیکٹ کے تحت مدد فراہم کی جاسکے۔
کسی بھی مستحق افراد کی معلومات شئیر کرتے ہوئے یہ بات دھیان میں رکھیں کہ وہ آپ کے علاقے سے ہوں تاکہ ان تک آپ کی رسائی آسانی سے ہو سکے اور وہ مستحق ہوں صرف عزت نفس کی وجہ سے کسی کے سامنے ہاتھ نہ پھیلاتے ہوں۔
اللہ تعالٰی رمضان المبارک کے اس بابرکت مہینے میں آپ کو اس کام کا بہت اجر دے گا کیونکہ آپ ایسے شخص کی مدد کا ذریعہ بنیں گے جو اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کی خاطر روزے رکھ رہا ہے۔
ایسے افراد کی انفارمیشن جلد از جلد ہماری ویبسائٹ پر شئیر کریں تاکہ پی ان دی رمضان پروجیکٹ سے ان کی مدد کی جا سکے اور ان تک رمضان راشن پہنچایا جا سکے
شکریہ
Website: www.pnd1.org.uk
WhatsApp: 00447311492997

Fill this form and send it PND official email ramadan-project@pnd1.org.uk OR

BECOME A PART OF PND DONATE NOW

if you think We are doing a positive job! send your donation for Ramadan project!.

JOIN AND PARTICIPATE OUR RAMADAN PROJECT AS A PARTNER

رمضان المبارک کے اس بابرکت مہینے میں اپنے اردگرد سفید پوش افراد کو لازمی یاد رکھیں کیونکہ وہ رمضان کے پاک مہینے میں بھی پروردگار کی نعمتوں سے لطف اندوز نہیں ہو سکتے۔ بہت سے افراد ایسے ہیں جنھیں دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں اور مہنگائی ہے کہ روز بروز بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ اگر اللہ نے ہمیں بہت کچھ عطا کیا ہے اور اسے دوسروں میں بھی تقسیم کرنے کے قابل بنایا ہے تو ہمارا فرض ہے ہم اسی کا دیا ہوا رزق اسکے بندوں میں تقسیم کریں ۔پروفیشنل بھکاریوں کی مدد کرنے کی بجائے ان لوگوں تک رسائی حاصل کریں جو واقعی حقدار ہیں ۔ رمضان المبارک کے مہینے میں ہر نیکی کا ثواب بڑھا دیا جاتا ہے اور صدقہ کرنے سے مال میں کمی نہیں ہوتی بلکہ اضافہ ہوتا ہے۔
اپنے اردگرد بسنے والے لوگوں کا خیال رکھیں کیونکہ وہ ہماری مدد کے منتظر ہیں۔ جنکے پاس کھانے کو نہیں اللہ انہیں دے نہیں سکتا یا دینا نہیں چاہتا ایسا ہرگز نہیں بلکہ وہ انہیں نہ دے کر ہمیں وسیلہ بناتا ہے اور ہمیں نیکیاں کمانے کا موقع دیتا ہے۔ اللہ تعالٰی رازق ہے وہ پتھر میں موجود کیڑے کو بھی رزق پہنچانے پر قادر ہے لیکن کیا پتا اللہ تعالٰی نے ایسے افراد کے حصے کا رزق ہمیں عطا کیا ہو اور اس نے ہمارے ہاتھ سے یہ نیکی کروانی ہو۔ وہ تو ہمیں آزماتا ہے۔ اس نے ہمیں بہت کچھ عطا کیا ہے تو کیا ہم اسکے دیے رزق کو دوسروں میں تقسیم کرتے ہیں اور لوگوں میں آسانیاں تقسیم کرتے ہیں؟

Verified by MonsterInsights